نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی کے قریب بی آر بی نہر سے نامعلوم نوجوان کی لاش بر آمد، شناخت نہ ہونے پر امانتاً سپرد خاک کردیا گیا۔ رتہ گجراں کے قریب بی آر بی نہر برجی نمبر 227 سیلاش ملی، جس کی عمرکا اندازہ تقریبا 30/35سال لگایا گیا ہے۔لاش آٹھ سے دس روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔تھانہ نارنگ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کی شناخت نہ ہونے پر امانت کے طورپر نارنگ کے قبرستان میں سپرد خاک کر کیلواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔