31کروڑ60لاکھ خواتین اور 15 سال یا زائد کی لڑکیوں نے ایک سال میں تشدد برداشت کیا
خواتین پر تشدد انسانیت کی ناانصافی ہے، مگر آج بھی اس پر عملی اقدامات انتہائی کم ہیں: ڈائریکٹر جنرل
جنیوا(آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کی ایک تہائی عورت یعنی تقریباً 840 ملین عورتوں کو اپنی زندگی میں شریکِ حیات کے تشدد یا جنسی تشدد کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ میں ان اعداد و شمار کو خواتین کے خلاف تشدد کی سنگین اور طویل عرصے سے جاری عالمی بحران قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 316 ملین خواتین اور 15 سال یا اس سے زائد عمر کی لڑکیوں نے صرف گزشتہ ایک سال میں اپنے شریکِ حیات کی جانب سے جسمانی یا جنسی تشدد برداشت کیا، یہ تعداد اس عمر کی تمام خواتین کا تقریباً 11 فیصد بنتی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ خواتین پر تشدد انسانیت کی سب سے پرانی ناانصافی ہے، مگر آج بھی اس پر عملی اقدامات انتہائی کم ہیں