انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹ گیا 900 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

170 کوہ پیمائوں کو بھی بحفاظت واپس لانے کے لئے  سہولت فراہم  کی گئی:حکام
جکارتہ (آئی این پی )نڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں  پہاڑ سیمیرو  کے  پھٹنے کے بعد حکام نے 900 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے اور 170 کوہ پیمائوں کو بھی بحفاظت واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاوا جزیرے پر سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کا بڑے پیمانے پر اخراج ہوا۔