سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری دے دی ہے۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، یہ نرمی یکم جون سے 15 جون 2026ء تک نافذ رہے گی، اور محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز کی جانب سے بھیجی گئی سمری کابینہ نے منظور کر لی ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ ہر سال مچھلی اور جھینگوں کی افزائشِ نسل کے باعث ماہی گیری پر پابندی عائد کی جاتی ہے، اور یہ پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ ہوتی ہے۔ تاہم، اس سال آبی حیات کے تحفظ کے مقصد سے موسمی پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر برادری کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے، چھوٹے پیمانے کے ماہی گیروں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیے 15 روزہ نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ 15 جون کے بعد دوبارہ ماہی گیری پر مکمل پابندی نافذ کر دی جائے گی۔