لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان اظہر علی نے محمد رضوان اور بنگلادیشی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر ردعمل دے دیا ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ محمد رضوان کئی مرتبہ زیادہ بریک لے کر بولرز کو تنگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم سے بیٹنگ میں پرفارمنس نہیں آرہی، ہمارے بولرز جب دوسرا اور تیسرا اسپیل کرنے آرہے ہیں وہ پانچ دن کے لیے کافی نہیں ہے۔