ریاض(آئی این پی )سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبہ حج دنیا بھر میں بولی جانے والی 35 بڑی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا تاکہ مختلف ممالک کے مسلمان اپنی زبان میں خطبہ سمجھ سکیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق خطبہ حج کو انگلش، فرنچ، انڈونیشین، ترکی، فارسی، روسی، چینی اور دیگر عالمی زبانوں سمیت کئی اہم زبانوں میں براہ راست ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔خاص طور پر پاکستان کے زائرین کیلئے خطبہ حج کو قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں پنجابی اور پشتو میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔