باقی 10 کھلاڑی کیا کررہے ہیں‘ احمد شہزاد بابر کی حمایت میں بول پڑے

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کے اوپننگ بیٹر احمد شہزاد پی ایس ایل 10 سے باہر ہونے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے ا?گئے۔پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کا سفر لاہور قلندرز کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کے بعد ختم ہوگیا، ملتان سلطانز کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہونے والی زلمی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر احمد شہزاد نے بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے سوال کیا کہ توقعات کا بوجھ ہمیشہ ایک کھلاڑی پر ہی کیوں پڑتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’ہاں بابر اعظم ا?ؤٹ ا?ف فارم ہیں، ان کی ا?خری نصف سنچری بھی سست رفتار سے بنی لیکن ان پر ہمیشہ دباؤ کیوں رہتا ہے، کرکٹ ٹیم گیم ہے، باقی 10 کیا کررہے ہیں؟ وہ قلندرز کے خلاف رسک لے رہے تھے جو صحیح طریقہ تھا، باقی بیٹرز کہاں ہیں، احتساب سلیکٹو نہیں ہوسکتا۔