سی سی ڈی سول لائنز کی ٹیم ملزم کو باٹا پور کے علاقہ میں ریکوری کے لئے لیکر جارہی تھی ساتھیوں نے حملہ کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی سول لائنز اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس مقابلہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ذرائع کے مطابق سی سی ڈی سول لائنز اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس مقابلہ ملزم طاہر شاہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی سول لائنز کی ٹیم ملزم کو باٹا پور کے علاقہ میں ریکوری کے لئے لیکر جارہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی فائرنگ کے تبادلے میں ملزم طاہر شاہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیاملزم 150 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا سی سی ڈی سول لائنز نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردی۔