جرگے کے حکم پر پانی میں پھینکا نوجوان زندہ نکل آیا

 تعلقات کے الزام پر نوجوان بے گناہی ثابت کرنے کیلئے پانی میں پھینکا گیا 
 تونسہ شریف ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تونسہ شریف کے قبائلی علاقہ کوہِ سلیمان میں جرگے کے حکم پر گہرے پانی میں پھینکا نوجوان زندہ نکل آیا،خاتون کے ساتھ تعلقات کے الزام پر جرگہ ہوا ،9 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، متاثرہ نوجوان جمال نیکلمہ چوک تونسہ پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ صادق کی بیوی سے تعلقات کے جھوٹے الزام میں جرگے کے سامنے پیش کیا گیا، جرگے میں شامل یوسف ، سید خان ،نیازی ولد مسعود، عابد، رب نواز اور جمال کے حکم پر 150 فٹ گہرے پانی میں پھینک دیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا اور نکل آیا، نوجوان نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے ،بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق 9 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔