چین نے خلا ء میں سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

 بیجنگ(آئی این پی )چین نے خلاء میں سپر کمپیوٹر نیٹ ورک کو قائم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ۔اس مقصد کے لیے چین کی جانب سے اولین 12 سیٹلائٹس کو خلاء میں لانچ کیا گیا جو کہ 2800سپر کمییوٹر سیٹلائٹ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔یہ سیٹلائٹس اے ڈی اے سپیس کمپنی، ژی جیانگ   لیبارٹری اور نئیجیانگ ہائی ٹیک زون نے تیار کیے ہیں۔اے ڈی اے سپیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ سیٹلائٹس موصول کردہ ڈیٹا کا تجزیہ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہیں زمینی سٹیشنز پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔