واشنگٹن (آئی این پی )ایک نئی امریکی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ ویپنگ (الیکٹرانک سگریٹ) نکوٹین گم کے مقابلے میں زیادہ نشہ آور ہے اور اس میں زیادہ حد تک نشے کی لت لگنے کا امکان پایا گیا ہے۔یہ تحقیق ویسٹ ورجینیا یونی ورسٹی امریکا میں کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان افراد ویپنگ کو نکوٹین چبانے والی گم سے زیادہ پسند کرتے ہیں جو اسے نشہ آور بنانے کا باعث بنتا ہے۔الیکٹرانک سگریٹس کو سب سے پہلے تمباکو نوشی ترک کرنے اور کینسر جیسے مہلک خطرات کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔