پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کا سلسلہ جاری، مزید 2 اہلکار جاں بحق

پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کا سلسلہ جاری، مزید 2 اہلکار جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پہلا واقعہ ڈی آئی خان کے اسپتال روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسرا واقعہ سوات کے مینگورہ میں فضاگٹ کے مقام پر پیش آیا، جہاں پولیس نے اشتہاری ملزم احمدزیب کے گھر پر چھاپہ مارا اور گرفتاری کی کوشش کی۔ اس دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی امجد اقبال زخمی ہوگئے اور کانسٹیبل نیاز محمد گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ زخمی اور جاں بحق اہلکاروں کو سینٹرل اسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن جاری ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، جس میں کئی اہلکار اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ پولیس ان واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔