پشاور: خیبر پختونخوا پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

پشاور میں کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زاہد اور مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار ڈیوٹی پر تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفی اور زاہد الرحمن کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں" اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، اور ان بہادر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔