پا کستان کی جانب سے یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں نوروز کا جشن

 روایتی موسیقی  پیش کی گئی، ثقافتی اور روایتی کھانوں کے سٹال توجہ کا مرکز بنے رہے
پیرس(آئی این پی )پاکستان کی جانب سے 12 ممالک کے اعزاز میں یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں نوروز کے ثقافتی تہوار کے جشن کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں سفارت کاروں، معززین اور کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی ، جشن کی تقریبات میں روایتی موسیقی اور پرفارمنس پیش کی گئی، ثقافتی اور روایتی کھانوں کے سٹال بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی کھانوں سے کی گئی، جس میں شامی کباب، خوشبودار بریانی اور تازگی بخش لسی و دیگر کھانے شامل تھے، جس میں یونیسکو میں پاکستان کے لذیذ پکوان کے ورثے کی ایک جھلک پیش کی گئی۔