اسلام آباد(آن لائن)سینئر سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے 9 ارب کے بدلے سندھ دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیئے ‘آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے‘ چھبیسویں ترمیم نے ملک سے آئین، عدلیہ اور جمہوریت کا خاتمہ کر دیا۔ سندھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 9 ارب کے بدلے سندھ دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیئے ‘آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، آئین کو نہ ماننے سے عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں ایوان صدر وفاق نہیں نفاق کی علامت بن چکا ہے