لاہور (آئی این پی ) اے ایس پی شہر بانو کو سوشل میڈیا پر ناکہ پر روکنے اور تلاشی لینے کے معاملے پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا اور اس بیان پر سینئر پولیس افسران اور سی سی پی او نے ان کی سرزنش کی ہے ۔تفصیل کے مطابق شہر بانو کا نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں دیا گیا پولیس ناکوں سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر شدید وائرل ہوا جس کے باعث پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کالز کا رش لگ گیا اور سیکڑوں کی تعداد میں کالز موصول ہونے لگیں جس نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں۔ اس معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے شہر بانو کو طلب کیا گیا اور سرزنش کی گئی ۔