دوران نشریات اسرائیلی حملے سے متاثرہ ایرانی ٹی وی کی عمارت کی ویڈیو جاری

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والی ایران کی سرکاری ٹی وی کی عمارت کی ویڈیو جاری کردی۔ سی این این کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والی ایرانی ٹی وی کی عمارت پر رپورٹ بنائی گئی ہے جس میں تباہ سٹوڈیوز اور نیوز روم کو دکھایا گیا ہے۔