ورلڈ بینک کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار بڑھانے پر اتفاق

 تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلی  مریم نواز کی تعریف
لاہور(سپیشل رپورٹر )حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے درمیان آئندہ 10 سال کے ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جازہ اجلاس ہوا۔ ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں تین ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سماجی تحفظ، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبوں میں بینک کا تعاون انتہائی قابلِ قدر ہے، پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری ڈیٹا اور ڈلیوری سپورٹ پروگرام جیسے اقدامات سماجی تحفظ کو مثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں