ورلڈ بینک تعاون ، کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے منصوبے کا آغاز

کراچی، ٹھٹھہ(آئی این پی ) سندھ حکومت اور عالمی بینک کے تعاون سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تحت پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدام کا آغازکر دیا گیا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان عبدالقادر شیخ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی نئی مرکزی لائن نمبر 5 کے انٹرکنکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے، نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لائن کو فعال بنانے کے لیے موجودہ نظام سے جوڑنے کے ساتھ جدید والوز کی تنصیب بھی جاری ہے، دھابیجی فورتھ فیز، کے ٹو اور کے تھری سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مجموعی طور پر 21 پمپس میں سے صرف 9 پمپس کو عارضی طور پر بند کیا گیا۔ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا تھا27 اپریل سے 9 میں سے 7 پمپس کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی