خوف و ہراس پھیل گیا،متوفی کی شناخت چک 29 ایس پی کے میاں شفیق کے نام سے ہوئی
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے علاقے سہارا سٹی میں اڈہ چانوٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو اپنی تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت میاں شفیق ولد میاں حنیف سکنہ چک نمبر 29 ایس پی کے نام سے ہوئی ہے۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوو ں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جائے گا اور واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔