سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔
سماعت کے دوران وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ سے صرف انصاف ملتا ہے اور قابلِ سماعت ہونے کے قانونی نکتے پر دلائل سننے کی استدعا کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کی کارروائی کو ریگولیٹ نہیں کر سکتی، البتہ احکامات جاری کرنے اور نگرانی کرنے میں فرق ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو تو فریقین جلد سماعت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔