لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی 1 خالی نشست پر انتخاب 21 جولائی بروز پیر کو ہو گا۔ یہ نشت پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔حکومتی امیدوار کو 261 ووٹ کی حمایت اور اپوزیشن کو 108 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہوتی ہے لیکن دو نشستیں خالی ہیں جس کے باعث الیکشن کیلئے کل ووٹوں کی تعداد 369 ہے۔مسلم لیگ ن کے کل ووٹوں کی تعداد 229 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے کل ووٹوں کی تعداد 16،مسلم لیگ ق کے کل ووٹوں کی تعداد 11،مسلم لیگ ضیا کا ایک ووٹ، سنی اتحاد کونسل کے 76 ووٹ، پی ٹی آئی کے ووٹوں کی تعداد 27، تحریک لبیک اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک ووٹ اور استحکام پاکستان پارٹی کے سات ووٹ ہیں۔کامیابی کے لئے 184.5 ووٹ درکار ہیں۔سینیٹ کی نشست پر 4 امیدوار مدمقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم، تحریک انصاف کے امیدوار مہر عبدالستار ہیں۔