میاں نواز شریف کا ٹیلی فون پر ساجد میر کے بیٹے سے اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی رپورٹ )مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر قا ئدمسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے انکے صاحبزادے احمد میر کو ٹیلی فون کیا،ساجد میر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا ساجد میر کے ساتھ طویل رفاقت میرا اثاثہ ہے۔