مانگا ٹول پلازہ پر بائیک اور کنٹینر میں ٹکر،عمران چل بسا، غالب مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل ٹکرا گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات،2افراد جان سے گئے ، مانگا ٹول پلازہ پر موٹر بائیک اور کنٹینر کے مابین ٹریفک حادثہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 21 سالہ عمران ولد عابد جاں بحق ہوا۔ 23 سالہ فاطمہ ولد عمران کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔غالب مارکیٹ کے قریب گرو مانگٹ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔