لاہور(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 32 ٹیموں پر مشتمل کرنے کی تجویز سامنے ا?ئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے فارمیٹس اور بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔6 افراد پر مشتمل ورکنگ گروپ کی سربراہی نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ راجر ٹوز کریں گے۔ورکنگ گروپ میں بھارت، انگلینڈ اور ا?سٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے سربراہ شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدستور 20 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی۔رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی 3 مہینے تک مو?خر ہونے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں یو ایس اے کرکٹ کو انتظامی معاملات کے حل کے لیے 3 مہینے کا وقت دیا جائے گا۔