رواں سال 3 ہزار 439 کلو گرام چرس، 302 کلو 214 گرام ہیروئن ،554 کلو 631 گرام آئس برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) کرائم کنٹرول کے ساتھ منشیات کا خاتمہ بھی جاری۔ 3 ہزار 439 کلو گرام چرس، 302 کلو 214 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ 554 کلو 631 گرام آئس، 1 کلو 424 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ 41 ہزار 186 لیٹر شراب کی سپلائی بھی ناکام بنائی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق 256 کلو 760 گرام افیون، بھاری مقدار میں بھنگ بھی برآمد کی گئی۔ رواں سال 6696 ملزمان گرفتار، 6557 مقدمات درج ہوئے۔ گزشتہ سال 5668 ملزمان گرفتار، 5517 مقدمات درج ہوئے تھے۔ بہترین حکمت عملی کی مدد سے آئس برآمدگی کی شرح میں سینکڑوں گنا اضافہ ہوا۔ ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیابی مل رہی ہے۔ منشیات فروش معاشرے کے بھیانک دشمن، نیٹ ورک توڑ رہے ہیں۔ شہری منشیات کے مکروہ دھندے کی اطلاع 15 پر دے کر ہماری مدد کریں۔