بھارت میں انوکھی شادی،دو بھائیوں کی ایک ہی بیوی

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سرمور کے پہاڑی گائوں شِلائی میں ایک حیران کن اور صدیوں پرانی روایت آج بھی زندہ ہے، جہاں عورت ایک سے زائد مردوں کی بیوی بنتی ہے، اور یہ مرد اکثر آپس میں بھائی ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ا س غیر معمولی شادی میں کنہات گائوں سے تعلق رکھنے والی سنیتا چوہان کی شادی پرادیپ نیگی اور کپل نیگی، دونوں بھائیوں سے ہوئی۔ شادی کی تقریب ٹرانس گری علاقے میں بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں دیہاتیوں نے شرکت کی۔ پرادیپ ایک سرکاری محکمے میں کام کرتا ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی کپل بیرون ملک ملازمت کرتا ہے۔دونوں بھائیوں اور دلہن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے آپسی رضامندی اور خاندانی مشورے سے بغیر کسی دبائو کے کیا۔