لاہور(نیٹ نیوز )چین کا ایک نوبیاہتا جوڑا اپنے ناموں کی حیرت انگیز مماثلت کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ڑی جیانگ میں 6 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے 33 سالہ ڑو شیاو چونگ اور 28 سالہ ڑو شیاو چونگ کی کہانی اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب اس جوڑے کی شادی کا دعوت نامہ انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے دعوت نامے پر دونوں کے ایک جیسے نام دیکھ کر بعض رشتے داروں کو لگا کہ شاید شادی کے منتظمین سے نام لکھنے میں غلطی ہو گئی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ محض اتفاق نہیں بلکہ دونوں کے اصل نام ہیں۔چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دولہا اور دلہن کے ناصرف نام ایک جیسے ہیں بلکہ چینی زبان میں لکھے بھی بالکل ایک جیسے حروف سے جاتے ہیں۔21 سالہ ترک نوجوان کی 80 سالہ اطالوی خاتون سے شادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولہا اور دلہن کے درمیان ایک اور دلچسپ اتفاق یہ بھی ہے کہ ان کا ہوا بازی کے شعبے سے تعلق ہے۔رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کی کہانی 2016ء میں اس وقت شروع ہوئی جب دونوں ایک ہی جاب فیئر میں ملازمت کے انٹرویو کے لیے پہنچے۔انٹرویو لینے والے نے جب ’ڑو شیاو چونگ‘ کا نام پکارا تو دونوں بیک وقت اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے لیکن اس وقت دونوں نے اسے بس ایک دلچسپ اتفاق سمجھا اور زیادہ توجہ نہیں دی۔بعد ازاں لڑکے کا ایک ساتھی جو لڑکی کا سابق ہم جماعت بھی تھا، اس نے دونوں کے ایک جیسے ناموں کا نوٹس لیا اور دونوں کا آپس میں تعارف کروایا۔