پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے مخصوص نشستوں پر منتخب کے پی اسمبلی کے ارکان سے آئین کے مطابق حلف لیا۔پشاور گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ایک فارمولا طے پایا تھا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں آزاد ارکان سے بات چیت جاری ہے،میں نے آئین کے مطابق ارکان سے حلف لیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی، ہماری کوشش ہوگی کہ6سے7ارکان منتخب کرائیں۔