حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمن شامل
ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان نے بھی حلف اٹھا لیا‘گورنر فیصل کریم کنڈی نے نئے وزراء کو مبارکباد دی
پشاور(آئی این پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلی محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔گورنر ہاس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزرا اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔