خاتون موٹر سائیکل سے گرکرڈمپرتلے آکر جاں بحق

جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ صغریٰ بی بی کے نام سے ہوئی 
 ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ)موٹر سائیکل سے گرنے والی خاتون ڈمپرکے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے۔ صدر پولیس اسٹیشن سانگلہ ہل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خاتون اچانک گر گئی اور اسی دوران قریب سے گزرنے والے ڈمپر کے نیچے آ گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا ،تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ریسکیو عملے نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ صغریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔