رینجرز ،پولیس، لیسکو کا آپریشن، کنکشنز منقطع ،60 ہزار یونٹس کیبلز چارج
لاہور(خصوصی رپورٹ )لیسکو کی کاہنہ سب ڈویڑن میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 39 بجلی چور پکڑے گئے، 7 موقع سے گرفتار ،ایکسین کوٹ لکھپت امجد ناگرہ نے رینجرز، پولیس اور لیسکو ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران 39 مقامات سے بجلی چوری پکڑی۔ ایلیٹ ٹا ئون میں 9 غیر قانونی ایل ٹی سپین ختم کرکے بجلی چوری میں ملوث 39 کنکشنز منقطع کرکے 60 ہزار یونٹس کے ڈیٹیکشن بلز چارج کئے گئے۔ایکسین کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث 7 افراد موقع پر گرفتار کرلئے گئے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے رینجرز اور پنجاب پولیس کے تعاون کو سراہااور کہاکہ لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔