چک امرو :منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد

چک امرو (خصوصی رپورٹ) چک امرو کے تھانہ شاہ غریب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کے قبضے سے 1380 گرام چرس بر آمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مشکوک حالت میں روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس بر آمد ہوئی۔ملزم کو حراست میں لے کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، مزید تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا۔