خلاف ورزی پر مقدمہ درج کروانے سے پہلے ڈی ایس پی سے اجازت لینا ہو گی، وارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا:سی ٹی او اطہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر )ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی اجازت کے بغیر مقدمات درج کرنے سے روک دیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ ڈی ایس پی سے اجازت لینا ہو گی۔خلاف ورزی پر مقدمہ درج کروانے سے پہلے متعلقہ ڈی ایس پی کے علم میں لایا جائے۔ سی ٹی او اطہر وحید کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ، ون وے کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کمرشل گاڑیوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔اس سے قبل ٹریفک وارڈنز کی جانب سے دھڑا دھڑ شہریوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے تھے۔