اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بتایا ہے وفاقی دارلحکومت میں درختوں کی کٹائی اور ماسٹر پلان کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں کوئی بھی سڑک کسی سوسائٹی کی منشا سے نہیں بنائی جاسکتی ہے صرف سی ڈی اے کے ماسٹر پلان کے تحت سڑکیں بنائی جارہی ہیںاور اسی وجہ سے درخت کاٹے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی سوسائٹی ڈیویلپ ہوتی ہے تو اس کیلئے بھی باقاعدہ این او سی دی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور سبزے کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔