مصری شاہ میں ڈولفن فورس نے شہریوں کی ریکی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق، جب ڈولفن ٹیم نے ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزم کو ملحقہ گلیوں سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم نوازش کے قبضے سے 1 پستول، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے۔ ملزم نوازش منشیات اور ڈکیتی کے 33 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کو اسلحہ سمیت کارروائی کے لیے تھانہ مصری شاہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔