شادی سے پہلے کی جو چیز سب سے زیادہ یاد آتی ہے وہ پر سکون نیند ہے‘سارہ خان

پہلے کہیں زیادہ مصروف ہوں،بیٹیاں پیدا ہونے کے بعد میری زندگی مزید خوبصورت ہوگئی ہے‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو
لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے کی جو چیز سب سے زیادہ یاد آتی ہے وہ بغیر کسی خلل کے پرسکون نیند ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بیٹیاں پیدا ہونے کے بعد میری زندگی مزید خوبصورت ہوگئی ہے، میں اب پہلے سے کہیں زیادہ مصروف ہوں، یہ میری زندگی کا بہترین وقت ہے اور مجھے بیٹیوں سے محبت ہے، وہ مجھ پر اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام شادی شدہ خواتین کو صحتمند اولاد نصیب ہو۔