کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے دوران جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معافی اور اندرونی سکون کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تحریری نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ پچھلا سال میری زندگی کا سب سے مشکل سال تھا، جس میں مجھے متعدد ذاتی اور پیشہ ورانہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے دن بھی آئے جب اندھیرا میرے ایمان سے زیادہ بھاری محسوس ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سال، خاص طور پر اس بابرکت ماہ رمضان میں، میں ایک مختلف راستہ اختیار کر رہی ہوں۔ میں واپس لوٹنے اور اپنے دل کو نرم کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں۔اداکارہ نے لکھا کہ میں ہر اس شخص کو معاف کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں جس نے کبھی مجھے تکلیف دی، اس لیے نہیں کہ وہ اس کے مستحق ہیں۔