شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ )شیخوپورہ میں ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کی بناء پر ٹریفک حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام کی بجائے ریکوری مہم شروع کررکھی ہے ،مسافر بسوں کی چھتوں،پائیدانوں پر مسافر سفر کررہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، ضلعی ٹریفک پولیس آفیسر نے ٹریفک پولیس کے آفیسران کو ٹارگٹ دے دیا ہے کہ اتنے چالان کرنا لازم ہیں جس پر عملدر آمد کرتے ہوئے ٹریفک پولیس آفیسروں نے مین شاہراہوں کی بجائے شہر کے چوکوں ،چوراہوں پرناکے لگاکر ٹارگٹ مکمل کرناشروع کردیاہے۔میڈیا سے گفتگوکے دوران سماجی رہنما وسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چودھری طاہر شہزاد کمبوہ نے بتایا کہ فیصل آباد سے گوجرانوالہ،لاہورسے فیصل آباد،سرگودھا کیلئے آنے اور جانیوالی مسافر بسوں میں اوور لوڈنگ معمول بن چکی ہے۔