پنجاب بھر میں180,807 ایمرجنسیز پربروقت رسپانس کرتے ہو ئے183,455 متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر )سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی ماہ فروری 2025کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے ماہ فروری کے دوران پنجاب بھر میں180,807 ایمرجنسیز پربروقت رسپانس کرتے ہو ئے183,455ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں، فروری 2021 کے مقابلے میں فروری 2025 میں 35.58 فیصد کے ریکارڈ اضافے پر تشویش کا اظہار کیاجن کی تعداد فروری 2021 میں 27,578 سے بڑھ کر فروری 2025 میں 37,390 ہوگئی۔