لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے جونیئر کلرکس راشد رفیق اور عمر فاروق کی ٹرانسفر درخواست پر ڈی آئی جی ایس پی یو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح جونیئر کلرک سید نور العین کی ٹرانسفر درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ڈرائیور کانسٹیبل فاروق احمد کی اہلیہ کی سرکاری رہائش سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کانسٹیبل کفایت اللہ خان کی مالی امداد کی درخواست اور ریٹائرڈ خاکروب غلام حسین کی پنشن درستگی کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو احکامات جاری کیے گئے۔