لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے 72گھنٹوں کے دوران 47 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 503 ملزم گرفتار کر لیے، گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی ملزمان کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے47 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 503 ملزم جن میں 339ریکارڈ یافتہ، 87 عادی مجرم گرفتار کر لیے، ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔