سی ایم سٹروک مینجمنٹ پروگرام 45سالہ محمد عمران کیلئے دوسری صحت مند زندگی کی نوید بن گیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا سٹروک مینجمنٹ پروگرام فالج کے ہر مریض کے لئے نئی زندگی کی نوید بن گیا۔ 45سالہ محمد عمران نے فالج کے بعد صحت یابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ پاکستان پوسٹ کے ملازم محمد عمران کو اچانک فالج کا خوفناک حملہ، فوری سروسز ہسپتال پہنچایا گیا تھا اور محمد عمران کو بولنے میں شدیددشواری تھی اور جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہوچکا تھا۔ فالج کے حملے کے بعد45سالہ محمد عمران کا بایاں بازو، ہاتھ اور ٹانگیں بھی حرکت نہیں کررہی تھیں۔ فالج کے حملے کے چار چار گھنٹے کے اندر اندر سروسز ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں قائم سی ایم پنجاب سٹروک مینجمنٹ پروگرام سنٹر میں پہنچنے پر فالج زدہ محمد عمران کا فوری علاج شروع کیا گیا۔ سٹروک مینجمنٹ پروگرام سنٹر میں محمد عمران کو فالج کا لوتھڑا توڑنے کے لئے جدید ترین میڈیسن ’’ٹی این کے‘‘ کا انجکشن لگایا گیا۔ ’’ٹی این کے‘‘ انجکشن لگنے کے بعد فالج زدہ محمد عمران چند گھنٹے کے اندر اعضا کی حرکت بحال ہوگئی