جڑواں شہروں میں طلبہ کو کوکین و آئس فراہم کرنے والے 2نائجیرین سمیت 6 ملزم گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی )اینٹی نارکوٹیکس فورس( اے این ایف) نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں طلبہ کو کوکین اور آئس فراہم کرنے والے نائجیرین منشیات نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ،ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں کے دوران 2 نائجیرین اور خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ترجمان   اے این ایف کے مطابق نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والی منشیات اسمگلنگ تنظیموں کے خاتمے کیلئے  قومی اور عسکری قیادت کی ہدایات کے مطابق، اینٹی نارکوٹکس فورس، پاکستان میں سرگرم غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والے منشیات نیٹ ورکس کے خلاف، اپنی فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔