وزیراعظم کا بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح

وزیراعظم کا بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے جدید کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ یہ اقدام شفافیت اور جلد انصاف کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ نیا نظام عدالتوں میں مقدمات کی تفویض اور انتظام کو مؤثر بنانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے نظام کے اجرا میں تعاون پر کینیڈا اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس جدید نظام سے سائلین کو تیز اور شفاف انصاف فراہم کیا جا سکے گا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم دوبارہ متعارف کرایا ہے تاکہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکے، کیونکہ ماضی میں اس سسٹم کو درست طریقے سے لاگو نہیں کیا گیا تھا۔تقریب میں وزیر اعظم نے بہترین کارکردگی پر افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔