ریسکیو عملہ نے زچہ و بچہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال شرقپور منتقل کر دیا
موڑکھنڈا(خصوصی رپورٹ)مانگٹانوالہ لاہور روڈ موکھے دا کوٹ گا ئوں سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ایک ڈلیوری کیس کی کال موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا پیرامیڈیکل سٹاف بروقت وہاں پہنچا، ریسکیو 1122 کا عملہ حاملہ خاتون کو ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال کی جانب لیجا رہا تھا کہ اچانک راستے میں خاتون کی حالت خراب ہو گئی ،ریسکیو عملہ نے ایمبولینس روک کر پیشہ ورانہ مہارت سے ڈلیوری کروائی اور خاتون کے ہاں بچی نے جنم لیا ،زچہ و بچہ کی حالت بہتر بتائی گئی اور ریسکیو عملہ نے زچہ و بچہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال شرقپور منتقل کر دیا۔