کابینہ میٹنگ منٹس کے اجرا کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائیگی ،محکمہ ٹرانسپورٹ نیمیکنزم بنا لیا،
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کابینہ نے پرائیویٹ گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔پنجاب کابینہ نے پنجاب موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں پر بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔کابینہ کے میٹنگ منٹس کے اجرا کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کا بھی میکنزم بنا لیا، گیٹیگریز بنائی جائیں گی۔ گاڑیوں کے فٹنس چیکنگ کے ریگولیشنز پر محکمہ ٹرانسپورٹ عمل کر ائے گا۔ تجویز کے مطابق پانچ سال تک پرانی گاڑی کیلئے صرف ایک مرتبہ فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، پانچ سال سے زیادہ پرانی ہونے والی گاڑی کو ہر دو سال بعد ،8 سال سے زیادہ پرانی گاڑی کو ہر سال فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا.فٹنس سرٹیفکیٹ اور فٹنس چیکنگ کیلئے فیس کا تعین محکمہ ٹرانسپورٹ کرے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے شہر میں مختلف مقامات پر فٹنس سنٹرز بنائے جائیں گے۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر گرین ٹا ئون میں فٹنس سرٹیفکیٹ سنٹر تعمیر کر دیا گیا، فٹنس کے معیار پر پورا اترنے نہ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارشات تیار کی جارہی ہیں،مالکان کو فٹنس ٹھیک کرنے کیلئے 3 چانس دئییجائیں گے جس کے بعد محکمہ ایکسائز کو نمبر پلیٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی،موٹروے پولیس فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والی گاڑیوں کو موٹر وے استعمال پر پابندی کی سفارش کی جائے گی۔