پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 4788 پوائنٹس کی کمی، 629 ارب روپے کا نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 4788 پوائنٹس کی کمی، 629 ارب روپے کا نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا، جس کی وجہ سے ہنڈریڈ انڈیکس میں 4788 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

 اس کمی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 629 ارب روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ انڈیکس 4.30 فیصد کمی کے ساتھ 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 285 ارب روپے مالیت کے 5 ارب 75 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ماہرین کے مطابق مسلسل 8 ہفتوں کی تیزی کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مندی دیکھنے کو ملی۔ حالیہ معاشی اعداد و شمار نے مارکیٹ کو سپورٹ فراہم کی ہے، جیسے مہنگائی کی شرح میں کمی، نومبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 27 فیصد کا اضافہ۔