شاہ رخ خان کے موبائل فون کا وال پیپر، ابرام خان کی تصویر سامنے آئی

شاہ رخ خان کے موبائل فون کا وال پیپر، ابرام خان کی تصویر سامنے آئی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی موبائل فون اسکرین پر موجود وال پیپر نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

حال ہی میں شاہ رخ خان ممبئی میں اپنے بیٹے ابرام خان کے اسکول فنکشن میں شریک ہوئے، جہاں ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اس دوران مداحوں نے شاہ رخ خان کے موبائل فون پر نظر ڈالی، جس کے وال پیپر پر ابرام خان کی تصویر لگی ہوئی تھی۔شاہ رخ خان کے مداحوں نے والد اور بیٹے کے درمیان محبت کو بہت خاص اور خوبصورت قرار دیا، اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہو گیا۔