جوہر ٹاؤن سے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو ایک کال موصول ہوئی جس میں 12 سالہ لاوارث لڑکی کے بارے میں اطلاع دی گئی، جو اپنے آپ کو مومنہ بتاتی تھی۔
ورچوئل سنٹر فوراً پولیس کو موقع پر روانہ کرتا ہے اور بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جاتا ہے۔سیف سٹی ٹیم نے سوشل میڈیا پر بچی کے ورثاء کی تلاش کے لیے مہم کا آغاز کیا۔ پولیس نے بچی کو ایدھی ہوم منتقل کر دیا، جہاں "میرا پیارا ٹیم" نے اس کے والد سے فوری طور پر رابطہ کیا اور بچی کو لاہور بلوایا۔ ایدھی سنٹر میں بچی کے والد سے ملاقات کروا کر اس کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق، یہ کامیاب کارروائی "میرا پیارا ٹیم" کی بہترین کوششوں کا نتیجہ تھی، جس سے بچی کو 23 دن بعد اس کے والدین سے ملا دیا گیا۔